jang geo ke ahtejaaji camp par goliyan phenkne ka muqadma darj

جنگ جیوکے احتجاجی کیمپ پر گولیاں پھینکنے کا مقدمہ درج۔۔

جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف کی گرفتاری کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ پر پستول کی گولیاں پھینکنے والے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی جنگ راولپنڈی ناصر محمود چشتی کی مدعیت میں تھانہ وارث خان میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق پیر 18مئی کو شام پانچ بجے کے قریب ویگو گاڑی رنگ سیاہ روزنامہ جنگ راولپنڈی کے دفتر واقع مری روڈ راولپنڈی میں لگائے گئے میرشکیل الرحمٰن کے آزادی کیمپ کے سامنے سے گزری‘ گاڑی میں سوار شخص نے کیمپ کی جانب منہ نکال کر مخالفانہ نعرے لگائے اور ہاتھ سے 30بورپسٹل کی گولیاں کیمپ پر پھینکیں اور گالیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ گولیاں پھینکنے سے خوف وہراس پھیل گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں