eid ke bad peca ke khilaf bharpoor tehreek chalane ka faisla

پی ایف یوجے کی احتجاجی کیمپ میں  گولیاں پھینکنے کی مذمت۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے راولپنڈی میں جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے دھرنا دینے والوں کی جانب گولیاں پھینکے جانے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکریٹری جنرل ناصر نے کہا ہے کہ نا معلوم افراد کی جانب سے گولیاں پھینکنے اور نا زیبا زبان استعمال کرنے کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا ہے۔پی ایف یو جے نے حکومت سے واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہےکہ گزشتہ روز راولپنڈی میں جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے باہر نامعلوم افراد پستول کی گولیاں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں