سابق مشیر وزیراعظم اطلاعات نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میرے خلاف چند بونے میڈیا کے اندر پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں جن کیخلاف عید کے بعد قانونی کارروائی کروں گی،عمران خان کے ویثرن کے مطابق پی ٹی آئی عوام کی خدمت جاری رکھوں گی،انہوں نے کہا کہ اپنے خلاف ہونے والی کاروائیوں کو میڈیا میں لانا چاہتی تھی لیکن میرے قائد وزیراعظم عمران خان کے میسج آنے کے بعد نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں 2500 ووٹ لینے والی پارٹی ہیڈ سے ملنے کی کوشش کی افواہیں میڈیا میں پھیلانے والے جلد نکام ہونگے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں چھپی کالی بھیڑوں کو میں بے نقاب کروں گی۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال اور قیادت کی ہدایت کی وجہ سے خاموش ہوں، پی ٹی آئی میں موجود کالی بھیڑیں پس پشت بیٹھ کر میرا استحصال بند کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے گئے اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا گیا، پارٹی میں موجود ان کالی بھیڑوں کا بہت جلد صفایا ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین نے کہا کہ میں میدان چھوڑ کر بھاگ گئی ہوں، میں نے ہمیشہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہر مخالفین کا مقابلہ کیا۔
چند بونے میڈیا میں پراپگینڈا کررہے ہیں، فردوس عاشق
Facebook Comments
