سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیو نیوز کا لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ معطل کردیا۔کچھ روز پہلے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے نیو ٹی وی کا لائسنس اس بات پر منسوخ کردیا گیا تھا کہ چینل انتظامیہ نے لائسنس کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی۔ نیو ٹی وی کے پاس انٹرٹینمنٹ پروگرامنگ کا لائسنس ہے لیکن وہ نیوز اور کرنٹ افیئرز نشر کر رہے ہیں۔نیو ٹی وی کی جانب سے پیمرا کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ پیر کے روز سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نیو نیوز کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے پیمرا کا لائسنس منسوخی کا فیصلہ معطل کردیا۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ نیو نیوز کی نشریات بحال کی جائیں۔
Facebook Comments
