gnn karachi bureau eid bada baray faaislay ka imkan

آدھی تنخواہ دے کر پوری کی وصولی پر سائن کرانے کا انکشاف۔۔

جی این این انتظامیہ نے کارکن دشمنی کی انتہا کردی ۔ ۔ پپو کے مطابق جی این این انتظامیہ نے پہلے پروگرامنگ کے شعبہ میں چند پروگراموں کی ٹیموں کی تنخواہ میں پچاس فیصد کٹوتیاں کیں اور اب نیوز سمیت تمام شعبوں کے کارکنوں کو ماہ اپریل کی تنخواہ پچاس فیصد ادا کی گئی ہے، اکاؤنٹس سیکشن نے نقد تنخواہ لینے والے کارکنوں کو پچاس فیصد تنخواہ تھمائی تو اکثر کارکنوں نے وصول کرنے سے انکار کر دیا ۔ اکاؤنٹس سیکشن نے حالات سنبھالنے کے لیے باقی تنخواہ آئندہ چند دن میں ادا کرنے کی طفل تسلی دی لیکن کارکن مطمئن نہ ہوئے۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ حیرت انگیز طور پر جی این این میں  کارکنان کو  آدھی تنخواہ ادا کر کے اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ نے پوری تنخواہ کی وصولی پر دستخط کرائے ۔۔پپو کا مزید کہناہے کہ جب نیوزسیکشن کے کارکنان اپنے ہیڈ آف نیوز کے پاس گئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا تو انہوں نے کارکنوں کو باور کرایا کہ اگر انتظامیہ چھانٹیاں کردیتی تو ہم کیا کرلیتے؟؟  یہ انتظامیہ کا احسان ہے کہ اس نے چھانٹی کے بجائے کٹوتی پر اکتفا کیا۔۔ ۔ کارکنوں کے احتجاج پر انتظامیہ نے فیصلے پر نظرثانی کا اشارہ دیا ہے لیکن کٹوتی کا آپشن مائنس نہیں کیا تاہم کٹوتی کی شرح کم کرنے کے اشارے دیئے جا رہے ہیں ۔ پپو کا کہنا ہے کہ جی این این کے سی او او عارف حمید بھٹی بھی اس فیصلے کے حق میں نہیں ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں