سچ ٹی وی کی خاتون اینکر نے استعفا دے دیا۔۔ پپو کے مطابق خاتون اینکر فروا شاہ نے کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر استعفا دیا ہے۔۔ پپو کے مطابق وہ فی الحال گھر پر آرام کریں گی اور کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے حالات بہتر ہونے کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں گی۔۔فروا شاہ نے سچ ٹی وی کو ری جوائن کیا تھا۔۔۔ وہ اس سے پہلے بھی سچ ٹی وی میں کام کرچکی ہیں۔۔ جب کہ اس سے پہلے وہ رائل نیوز، کیپٹل، سیون نیوز وغیرہ میں بھی نیوز اینکر رہ چکی ہیں۔۔پپو نے سچ ٹی وی کے حوالے سے انوکھی مخبری دیتے ہوئے بتایا کہ عمران بھائی آپ نے ایک دو روز پہلے پبلک نیوز کی ایک انٹرنی اینکر کی ہیڈلائن میں غلطی والی وڈیو شیئر کی تھی اور اس ایشو کو اٹھایاتھا کہ انٹرنی لڑکیوں سے اینکرنگ کرائی جارہی ہے، پپو کا مزید کہنا تھا کہ سچ ٹی وی میں بھی یہی کچھ چل رہا ہے۔۔ پپو کے مطابق چینلز والے انٹرنی لڑکیوں سے اینکرنگ کراتے ہیں، جب تین چار ماہ گزرجاتے ہیں تو پھر ان کی دس سے پندرہ ہزار روپے تنخواہ لگادی جاتی ہے،اس طرح اس فیلڈ میں تجربہ رکھنے والی سینئرز خواتین اینکرز کی حق تلفی ہوتی ہے ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سچ ٹی وی میں اس وقت تین انٹرنی خواتین اینکرز کام کررہی ہیں جنہوں نے شروعات ہی یہیں سے کی اورکام یہیں سے سیکھا اور اب انتہائی قلیل سیلری میں وہ اینکر کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔۔
سچ ٹی وی کی خاتون اینکر مستعفی۔۔
Facebook Comments
