رقبے کے اعتبار سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کورناوائرس وباء کے دوران فرنٹ لائن پر کام کرنے والے مزید 11میڈیا ورکرز میں ہفتے کے روز کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی اس طرح سے کورونا کے شکار میڈیا ورکرز کی تعداد 27ہوگئی۔۔ پپو کے مطابق کورونا سے متاثرہ میڈیا ورکرز میں جیونیوزکے سینئر رپورٹر، کیمرہ مین، تین انجیئر،ایک ایڈمن(ٹوٹل سات)۔۔جنگ کوئٹہ میں دو سب ایڈیٹر اور ایک کمپیوٹر آپریٹر(ٹوٹل تین)۔۔دنیا ٹی وی کے بیوروچیف سمیت خاتون رپورٹر، دو کیمرہ مین، دو ڈرائیور(ٹوٹل چھ)۔۔جی این این کے دو میڈیا ورکرز، ایک فوٹو جرنلسٹ، ایک آج ٹی وی کا ورکر، ایک سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کا ملازم۔۔نیونیوز کا ڈرائیور، جی ٹی وی کا ایک ورکر، چینل فائیو کا ایک ورکر، نیوزایجنسی این این آئی کا کمپیوٹر آپریٹر، ایک میڈیا ورکرکا تعلق ایکسپریس نیوز سے ہے، جنہیں گھروں میں آئسولیٹ کردیاگیا ہے۔۔
کوئٹہ میں کورونا کے شکار میڈیاورکرزکی تعداد 27۔۔
Facebook Comments
