sindh hukoomat ne double sawari par pabandi lagadi

صحافیوں پر ڈبل سواری کی پابندی،سماعت گیارہ مئی کوہوگی۔۔

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں موٹر سائکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے درخواست پر سندھ حکومت سے 11 مئی تک ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق ایس او پی بنا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ قانون انسان کے لیے بنایا جاتا ہے انسان قانون کے لیے نہیں بنایا گیا

 سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں موٹر سائکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر سندھ پولیس اور سندھ حکومت پر برہم کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کے قانون انسان کے لیے بنائے جاتے ہیں  انسان قانون کے لیے نہیں بنایا گیا حکومت سندھ ایسی قانون سازی کرے جس سے عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی خدانخواستہ کسی کو ایمرجنسی ہوجائے تو وہ اسپتال کیسے جائیں گے عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کے کیا سندھ حکومت نے ایمرجنسی کی صورت میں ہر گھر کے باہر ایمبولینسیں کھڑی کردی ہیں کیا صوبے میں ایسا نظام بنادیا گیا ہے کہ فون کرو تو فورا ایمبولینس آجائے گی پولیس اور فورسز کے لوگ ڈبل سواری پر پابندی ہونے کے باوجود بھی شہر میں گھوم رہے ہیں ہم بھی سڑکوں پر نکلتے ہیں روز دیکھتے ہیں کہ فورسز والے لوگ کتنی خلاف ورزی کررہے ہوتے ہیں، عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کے کسی کو دل کا مرض لاحق ہے اس کے پاس گاڑی بھی نہیں تو وہ موٹر سائیکل پر اسپتال نہیں جاسکتا ؟ڈبل سواری کی وجہ سے کتنے لوگوں کو کورونا ہوا،  عدالت میں موجود درخواست گزارسینئرصحافی عمیرعلی انجم نے عدالت کو بتایا کے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن سوا صوبے کی عوام کو کچھ نہیں دیا جن وزراء نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی صحافی ان وزراء کو کوریج دینے کے لیے پیچھے پیچھے گھوم رہے ہوتے ہیں چند صحافی جن کی معمولی تنخواہیں ہیں وہ ڈبل سواری پر کوریج کے لیے جاتے ہیں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری موجود اہلکار شہر ڈبل سواری کام پر جانے والوں سے رشوت وصول کرتے ہیں، جس پر عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مکالمہ کیا کے جب غلط طریقے سے قانون سازی کی جائے کی تو پھر  باتیں سامنے آئیں گی عوام سے زیادتی نہ کی جائے، عدالت نے سندھ حکومت کو 11 مئی تک  پر ڈبل سواری  پر پابندی سے متعلق ایس او پی بنا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں