753

رپورٹر نے رپورٹر کی طلائی انگوٹھی چوری کرلی

دنیا آفس فیصل آباد میں رحمتوں کے اس مقدس مہینے میں ایک رپورٹرنے دوسرے رپورٹر کی طلائی انگوٹھی چوری کرلی۔۔پپو نے بتایا ہے کہ دنیا آفس فیصل آباد میں اس وقت مجموعی طور پر ٹی وی کے تین رپورٹر ہیں جبکہ اخبار کا ایک ہی رپورٹر ہے ٹی وی ایک رپورٹر نے وضو کرنے سے قبل اپنی انگلی سے طلائی انگوٹھی اتار کر وضو کرنے گیا واپسی پر انگوٹھی غالب ہوگئی کافی تلاش کرنے کے باوجود بھی انگوٹھی نہ ملی تو رپورٹر کی جانب سے ہیڈ آفس میل کرنے کا فیصلہ کیا تو بیورو چیف نے سی سی ٹی وی کیمروں چیک کرنے کی ہدایت کی جس میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ اس وقت ڈیوٹی پر موجود دوسرا رپورٹر کمال مہارت سے انگوٹھی چوری کررہا ہے۔۔پپو کے مطابق چوری کرنے والا رپورٹر بیوروچیف کا لاڈلا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس حرکت پر بیوروچیف صاحب کیا ایکشن لیتے ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں