ڈان نیوز میں سیلری پر مزید 10 فیصد کٹ۔۔

ڈان نیوز ٹی وی چینل میں کارکنوں کی سیلری میں مزید دس فیصد کا کٹ لگادیاگیا۔۔پپو کے مطابق یہی نہیں ڈان نیوز کے ورکرز کا فیول الاؤنس بھی نصف کردیا گیا۔۔ اس سے پہلے ایکسپریس ، اے آر وائی اور سما بھی اپنے ورکرز کے فیول الاؤنس میں کٹ لگاچکے ہیں۔۔ پپو کا کہناہے کہ ڈان نیوز میں گزشتہ ماہ بھی سیلری دو حصوں میں دی گئی تھی ، پہلے آدھی سیلری یکم اپریل کو دی گئی تھی جس کے بعد مزید آدھی دس اپریل کو دی گئی، اس ماہ بھی اپریل کی تنخواہ اب تک کارکنوں کو نہیں دی گئی۔۔یکم مئی کو اسٹیٹ بینک اور اس کے ماتحت بینک بند ہونے کے باعث سیلری نہ دی جاسکی، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پیر یا منگل کو سیلری دی جائے گی، لیکن ساتھ میں دس فیصد کٹ بھی لگے گا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ڈان نیوز میں ایک سال کے دوران تیسرا کٹ لگایاگیا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں