shibli faraz ab wazir e ittelaat nahi rhe

میڈیا پر پابندی سے نقصان ہوتا ہے، شبلی فراز۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازنے کہا کہ آزادیٴ صحافت کے حوالے سے پاکستان کو پلس فائیو میں لے کر جائیں گے،میڈیا پر کسی پابندی سے فائدہ نہیں ہوتا نقصان زیادہ ہوتا ہے،میڈیا کے بقایاجات کا معاملہ کمیٹی میں حل کرلیا گیا ہے، ہماری کوشش ہے میڈیا ہاؤسز کو عید سے پہلے ادائیگی کردی جائے، میڈیا ہاؤسز کو ادائیگی کرتے ہوئے کارکنوں کے مفادات کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے گا۔وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ن لیگ کے رہنما سینیٹر جاوید عباسی اور پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی شریک تھے۔سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ وزار ت اطلاعات مشکل کام ہے امید ہے شبلی فراز بہتر انداز میں اپنا کردار ادا کریں گے،پارلیمنٹ کا ورچوئل اجلاس بلانا ممکن نہیں ہے، اجلاس بلایا جائے تاکہ اہم ملکی مسائل پر پارلیمنٹ میں بات ہوسکے، حکومت لاک ڈاؤن پر کوئی موثر پالیسی نہیں اپناسکی ہے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ شبلی فراز کو بطور وزیر اطلاعات بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا ہوگا، شبلی فراز کو میڈیا انڈسٹری کو بحران سے نکالنا ہوگا، حکومت کی طرف سے بیچنے کیلئے کوئی سودا ہوگا تب ہی شبلی فراز سودا بیچ پائیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات میری تقرری کوسراہنے والے سب لوگوں کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں، وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے کارکن مجھے پارٹی کا چہرہ سمجھتے ہیں تو میرے لیے اعزاز ہے، بنیادی اصولوں میں رہتے ہوئے جو بھی پوزیشن لی جائے اس کے نتائج مثبت ہوتے ہیں، میڈیا میں مالی بحران کی وجہ سے کافی مسائل پیدا ہوئے ہیں، میڈیا کے بقایاجات کا معاملہ کمیٹی میں حل کرلیا گیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ میڈیا ہاؤسز کو عید سے پہلے ادائیگی کردی جائے، میڈیا ہاؤسز کو ادائیگی کرتے ہوئے کارکنوں کے مفادات کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے گا، ایسا نہیں ہوگا کہ ایڈورٹائزمنٹ ایجنسیاں پیسے لے کر آگے میڈیا ہاؤسز کو نہ دے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آزادیٴ صحافت کے حوالے سے پاکستان کو پلس فائیو میں لے کر جائیں گے،میڈیا پر کسی پابندی سے فائدہ نہیں ہوتا نقصان زیادہ ہوتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں