mangetar ke hamra police ne pakra imran khan churwane aye

کورونا سے متاثر صحافیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان۔۔

وفاقی کابینہ نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی برآمد پر دو ہفتوں کی پابندی عائد عائد کردی۔ چھوٹے کاروبار والوں کے لیے 75 ارب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کرلیا گیا، کورونا سے متاثر صحافیوں کی مالی امداد اور ہیلتھ ورکرز کی مالی معاونت کے پیکیج بھی منظورکرلیے گئے ۔وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تھنک ٹینک قائم کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا صورتحال اور ملکی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی جبکہ اہم فیصلے بھی کیے گئے۔وفاقی کابینہ نے نیٹنگ آف فنانشل کنٹریکٹس بل 2020، صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کے لیے گرانٹس کی منظوری بھی دی۔کابنیہ اجلاس میں وزیرِ اطلاعات اور معاون خصوصی برائے اطلاعات کو گرانٹس کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں