جیو،ایکسپریس اور دنیانیوز کا شمار بڑے میڈیا گروپس میں ہوتا ہے جہاں ورکرز کا کافی خیال رکھاجاتا ہے ، جہاں کورونا سے بچنے کے لئے کافی احتیاطی تدابیر اور حفاظتی انتظامات بھی کئے گئے ہیں لیکن کورونا وائرس ہر رکاوٹ اور احتیاط کو بالائے طاق رکھ کر میڈیا ورکرز کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ جیونیوز میں آج یعنی اٹھائیس اپریل بروز منگل کورونا کا تازہ کیس سامنے آیا ہے۔۔پپو کے مطابق کراچی بیورو کے ایک کیمرہ مین کو یہ وائرس لگا ہے جس کی تصدیق چینل انتظامیہ نے اپنی میل میں کی ہے اور میل میں دیگر جیوورکرز کو حوصلہ دیا ہے کہ جلد ہی تمام ورکرز کا بڑے پیمانے پر ٹیسٹ لیا جائے گا۔۔ پپو کے مطابق جیونیوز میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تین ہوگئی ہے اور تینوں کراچی ہیڈآفس میں ڈیوٹی دے رہے تھے۔۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ایکسپریس میں بھی دو کورونا مریض سامنے آچکے ہیں۔۔ جن میں سے ایک چینل کا ای این جی ڈرائیور اور دوسرا اخبار کے اسپورٹس ڈیسک پر کام کرنے والے سینئر صحافی ہیں۔۔پپو کے مطابق دنیا نیوز میں بھی ایچ آر کے ایک نمائندےکوکورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔۔ایکسپریس اور دنیا نیوز نے اس حوالے سے دیگر ورکرز کو کسی قسم کی میل کی نہ کوئی اطلاع دی۔۔ جب کہ دنیا نیوز ہیڈآفس میں کورونا مریض کے حوالے سے قریب ہی موجود لاہور پریس کلب میں کافی ڈسکس ہورہا ہے۔۔
جیو،ایکسپریس ، دنیامیں کورونا کے نئے مریض سامنے آگئے۔۔
Facebook Comments
