پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے پندرہ صحافیوں اور کارکنوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بہزادسلیمی اور سیکرٹری جنرل ایم بی سومرو سمیت پوری ایگزیکٹو باڈی نے صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے فرائض کی ادائیگی کے دوران کورونا سے متاثر ہونے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آراے پارلیمان اور حکومت کی سطح پر صحافیوں اور میڈیا کارکنان کو کرونا وائرس سے بچائو کے لئے ضروری انتظامات نہ ہونے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے باربار مطالبہ کرچکی ہے کہ صحافیوں اور میڈیا کارکنان کو بلاتاخیر حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں۔ پی آراے کے عہدیداران نے سرکاری نیوز ایجنسی کے رپورٹر احسن عباس‘ نجی ٹی وی کے شیراز‘ مظفرآباد سے نجی ٹی وی کے رپورٹر سردار رضا اور کیمرہ مین فدا حسین سمیت پندرہ صحافیوں کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے ہونے والے دیگر میڈیا کارکنان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور صحافتی اداروں پر زور دیا ہے کہ ان کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔ کرونا کے خلاف جنگ میں صف اوّل میں رہتے ہوئے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دینے والے میڈیا کارکنوں کے جانی تحفظ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

