معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ صحافیوں اورمیڈیا ورکرز کو حفاظتی سامان اور راشن فراہم کیا جائے گا جبکہ بقایات جات کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، و صوبائی وزرائے اطلاعات کے ہمراہ ویڈیو لنک پر اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے ساتھ ساتھ کورونا کے خلاف جنگ میں صحافی بھی ہر اول دستہ کا کردار ادا کر رہے ہیں، پہلے مرحلہ میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو ذاتی حفاظتی سامان فراہم کر دیا گیا ہے اور اب صحافیوں کو ذاتی حفاظتی سامان کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 25 چینلز کے دو دو کیمرہ مینوں کو یہ حفاظتی کٹس فراہم کی گئی ہیں جبکہ صوبوں میں صوبائی وزرات اطلاعات کے ذریعے صحافیوں کو ذاتی حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
Facebook Comments
