media houses ke waajubaat hukoomat ne pehli qist jaari kardi

میڈیا ورکرز کے نام کھلا خط۔۔

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن ( پی آر اے ) کی کوششوں کے نتیجہ میں قومی اسمبلی کی سپیکر اسد قیصرکی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی برائے کرونا متاثرین نے صحافیوں /میڈیا ورکرزکوبھی کرونا متاثرین تسلیم کرتے ہوئے وزیر مملکت شہریار آفریدی کی سربراہی میں سب کمیٹی کو مسائل کے حل کا لائحہ عمل طے کرنے کا ٹاسک دیا جن سے پی آر اے کی پانچ رکنی کمیٹی صدر پی آر اے بہزاد سلیمی سیکرٹری جنرل ایم بی سومرو نائب صدر سہیل خان خزانچی انتظار حیدری اور سیکرٹری اطلاعات علی شیر نے تفصیلی بات چیت کی اور چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیاجس میں انہوں نے تنخواہوں اور بقایاجات کا ڈیٹا ملے بغیر مسئلے کا حل مشکل قراردیا معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی جمعرات 23اپریل کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو یقین دہانی کرائی کہ میڈیا ورکرز کے لیے جلد پیکج کا اعلان کیا جائے گا ۔ صدر پی آراے بہزادسلیمی کے مطالبہ کے جواب میں  معاون خصوصی اطلاعات نے دو ٹوک اعلان کیا کہ میڈیا مالکان کو واجبات کی ادائیگی کا چیک اے جی پی آر براہ راست چیک ادا کرنے کی بجائے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو چیک دےگی ، پی آئی ڈی میڈیا مالکان سے پہلے تنخواہوں کا چیک لے گی اور اس کے بعد انہیں چیک ایشو کرے گی ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین میاں جاوید لطیف نے صحافیوں کی تنخواہوں کے معاملہ پر ایک ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے ۔ اس ذیلی کمیٹی کے ارکان نے بھی ابتدائی بات چیت میں ڈیٹا ہی کا تقاضا کیا ہے

چونکہ وزارت اطلاعات جلد اخبارات و ٹی وی چینلز کو 2 ارب انیس کروڑروپے سے زائد کی ادائیگیاں شروع کرنے جارہی ہے ۔ وزرات اطلاعات نے پی آراے سے تنخواہوں سے محروم کارکنوں کے ڈیٹا کا تقاضا کیا ہے ۔ پی آراے کے صدر بہزادسلیمی نے سیکرٹری جنرل ایم بی سومرو  اور پی آراے کی ایگزیکٹو کمیٹی اورانتظامی کمیٹی کے ممبران انتظار حیدری ، صدیق ساجد اور کاشف رفیق کی مشاورت سے کئی کئی ماہ سے تنخواہوں اور واجبات سے محروم صحافیوں اور میڈیا کارکنان کا ڈیٹا جمع کرنے کے لیے ڈیٹا فارم کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے کرونا متاثرین ،وزرات اطلاعات اور قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا جاسکے ۔آپ سب سے درخواست ہے کہ جلد از جلد یہ فارم پر کرکے ، پی آراے کو جمع کرائے جائیں ۔ آپ اس فارم کا پرنٹ لے کر اسے پر کرنے کے بعد اپنے دستخطوں سے سیکرٹری جنرل پی آراے ایم بی سومرو ، جوائنٹ سیکرٹری صائمہ ملک ، سیکرٹری فنانس انتظار حیدری سیکرٹری اطلاعات علی شیر اور رضوان ڈھلوں کے حوالے کر سکتے ہیں یا انہیں بذریعہ واٹس ایپ بھیج سکتے ہیں ۔ پی آراے عہدیداران کے نمبر درج ذیل ہیں ۔

ایم بی سومرو۔ 0333/5383340

انتظار حیدری۔ 0332/8500796

علی شیر 0300/5100364

رضوان ڈھلوں 0333/5323320

جاری کردہ۔ علی شیر  سیکرٹری اطلاعات پی آر اے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں