مدنی چینل میں کورونا مریض سامنے آنے کے بعد نہ صرف اس کا قرنطینہ مکمل ہوگیا اور علاج کراکے وہ گھر منتقل ہوگیا اب تک چینل کے کسی ورکر کا کوئی ٹیسٹ نہیں لیا گیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ کورونا مریض پانچویں منزل پر کام کرنے والے ایک اہم شعبے کا فعال ورکر تھا، جس کا علاج مکمل ہوچکا اور وہ گھر پر مزید آئسولیشن میں ہے جب کہ اس کے گھر میں دو بھائی بھی آئسولیشن میں ہیں۔۔ پپو نے جب اس خبر سے متعلق مزید کھوج لگانے کی کوشش کی تھی تو چینل میں موجود دیگر ورکرز نے بتایا کہ ان کا ابھی تک کوئی ٹیسٹ نہیں لیا گیا۔۔ جس کی وجہ سے یہاں کے ورکرز کی زندگیاں رسک پر ہیں۔۔ کسی کو بھی کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔۔چینل میں احتیاطی تدابیر کے حوالےسے ورکرز کا کہنا تھا کہ مین گیٹ پر ٹمپریچر چیک ہوتا ہے، گراؤنڈ فلور پر سینٹائزر رکھا ہے۔۔پانچ منزلہ بلڈنگ میں چینل کے کئی شعبوں کے علاوہ دیگرشعبوں کے بھی بیک وقت سینکڑوں لوگ کام کرتے ہیں۔۔ لاک ڈاؤن کے بعد سے اب تک صرف ایک بار اسپرے ہوا تھا۔۔ لاک ڈاؤن ہوتے ہی چھٹیاں اور سوشل ڈسٹینسنگ کے حوالے سے انتظامیہ سے نوٹی فیکیشن نکالا تھا لیکن اب اس پر عملدرآمد نہیں کیاجارہا۔۔ چینل کے ایم ڈی، سی ایف او اور ۔۔سی او او۔۔ دفتر نہیں آرہے ، جب کہ اب اچانک پورے آٹھ گھنٹے کرنے اور سب کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے لئے تمام شعبہ جات کے ہیڈز نے اپنے طور سے آرڈر جاری کردیئے ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ۔۔ سوشل ڈسٹینسنگ کا حال لنچ اور ڈنر کے وقت دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ لنچ اور ڈنر ایک نیک دل انسان کی طرف سے لاک ڈاؤن میں شروع کیاگیا جو کب تک جاری رہے گا کچھ پتہ نہیں۔۔ لنچ اور ڈنر میں ایک تھال میں تین،چار افراد کو ایک ساتھ دری پر بٹھادیاجاتا ہے۔۔ سی او او محترم اسد مدنی جو ورکردوست باس ہیں انہوں نے سختی سے حکم دیا ہے کہ سوشل ڈسٹینسنگ ضروری ہے، لیکن ان کے احکامات کے برعکس ماحول بناہوا ہے۔ پپو نے مدنی چینل کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ برائے کرم کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔۔ کیوں کہ ہمارے مذہب میں کعبہ سے زیادہ انسانی جان کی حرمت بتائی گئی ہے۔۔ کہیں ایسا نہ ہوکہ ذرا سی غفلت سے کوئی کورونا کا شکارہوجائے۔۔
مدنی چینل کے ورکرز کی زندگیاں خطرے میں۔۔
Facebook Comments
