لاہور کے میڈیا گروپ سٹی نیوزنیٹ ورک میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سٹی فورٹی ٹو چینل میں سات رپورٹرز کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں رخصت پر بھیج دیا گیا۔۔ سٹی میڈیا گروپ میں کل سے دوبارہ ورکرز کے ٹیسٹ لئے جارہے ہیں، آج بھی کئی لوگوں کے ٹیسٹ لئے گئے، کل جن کے ٹیسٹ لئے گئے تھے ان میں سے سات رپورٹرز کے متعلق انکشاف ہوا کہ وہ کورونا کا شکار ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ میڈیا ہاؤس میں ورکرز کے درمیان یہ بات بھی زیرگردش ہے کہ پندرہ لوگ کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آج مارننگ شو میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے دو ورکرز ادارے کی تعریف کرتے پائے گئے لیکن شام کو مزید لوگوں کو کورونا ہونے کی تشویشناک خبر موصول ہوگئی۔۔ پپو نے اس معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تر احتیاطی تدابیر، اسپرے ٹنل لگانے ، خاص کٹ پہنانے ، سینٹائزر اور تمام تر حفاظتی اقدامات کے باوجود ورکرز میں کورونا کا بار بار ہونا باعث تشویش ہے۔۔ پپو نے انکشاف کیا کہ ایک طرف سی ای او خود تو آفس نہیں آرہے ، ان کے ڈرائیور سے متعلق یہ اطلاع بھی گرم ہے کہ اسے دوبارہ کورونا ہوگیا ہے۔۔ پپو نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سٹی نیوزنیٹ ورک میڈیا گروپ میں فروری سے اب تک ورکرز کو سیلری نہیں دی گئی ہے۔۔ فروری کی تنخواہ بھی لوئر اسٹاف کو دی گئی ہے جن کی سیلری پچیس ہزار سے کم ہے، باقی لوگ اب تک سیلری سے محروم ہیں جب کہ کل سے رمضان المبارک شروع ہورہا ہے۔۔ پپو نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی میڈیا ہاؤس میں راشن تقسیم کیاگیا پہلے دس فیصد ادارے کے لوگ راشن لیتے تھے باقی باہر کے لوگ ہوتے تھے لیکن اس بار نوے فیصد سے زائد ادارے کے لوگ تھے جو راشن لینے پر مجبور ہوئے۔۔ یہ راشن ادارے کے ایک پارٹنر کی این جی او کی جانب سے ہر سال دیا جاتا ہے، اور یہی پارٹنر ہیں جو لاہور کے جناح اسپتال میں کورونا ٹیسٹ کے تمام تر اخراجات بھی برداشت کررہے ہیں۔۔
سٹی 42 میں 7 رپورٹرزکورونا کا شکار۔۔
Facebook Comments
