قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات حکومت سے طلب کرلیں جبکہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے بھی حکومت سے بریفنگ طلب کی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس کا اجلاس چیئرمین میاں جاوید لطیف کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی اراکین کے علاوہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین پیمرا اور ایم ڈی پی ٹی وی نے شرکت کی جبکہ وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا وبا سے متاثر ہے اور پاکستان بھی متاثر ہوا ہے، لاک ڈاؤن کے حوالہ سے مختلف آرا ہیں، حکومت اس پر بریفنگ دے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ میڈیا نے مجموعی طور پر کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال میں ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، مخیر حضرات کو احساس دلانے، آگاہی اور حکومتی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بھی میڈیا نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، آج کے اجلاس کا مقصد یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد یہ بھی ہے کہ پل کا کردار ادا کرتے ہوئے کورونا سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے اپنا کردار کریں۔
قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات میڈیا سے بہت خوش۔۔
Facebook Comments
