صحافیوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلٹس(آئی ایف جے) اور اس کی پاکستان میں نمائندہ تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس نے جنگ اور جیوگروپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو فوری بحال کرے اور تمام واجبات کی ادائیگی بھی فوری کی جائے ۔۔ پی ایف یوجے کے مطابق جنگ اور جیوگروپ نے دوہزار چودہ سے اب تک تین ہزار سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے نکالا ہے، جنگ ،جیوگروپ کے سی ای او میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے بعد صورتحال مزید بدتر ہوگئی ہے۔۔ اورجنگ جیوگروپ کے ملازمین چار ماہ سے سیلری سے محروم ہیں۔۔گزشتہ سال فروری اور مئی میں جیوکے ملازمین نے کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج بھی کیا۔۔سال دوہزاراٹھارہ میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے جیوگروپ کو حکم دیا تھا کہ تیس اپریل دوہزار اٹھارہ تک تمام ملازمین کی رکی ہوئی تنخواہیں ادا کردی جائیں،عدالت عظمی نے جیوگروپ کو یہ وارننگ بھی دی تھی کہ اگر ملازمین کو ادائیگیاں نہیں کی گئیں تو چینل کو بند بھی کیاجاسکتا ہے۔۔آئی جے ایف کے اعلامیہ کے مطابق جیوگروپ نے دوہزار چودہ میں سات سو اور دوہزار اٹھارہ میں دوہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کیا۔۔ اعلامیہ کے مطابق پی ایف یوجے کے صدر جی ایم جمالی نے اس حوالے سے میرشکیل الرحمان سے ملاقات بھی کی جس میں طے پایاکہ ملازمین کو تمام واجبات فوری ادا کئے جائیں گے اور تمام برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے گا۔۔ لیکن پی ایف یوجے کے مطابق جنگ جیوگروپ نے اس معاہدے پر عمل نہیں کیا ۔۔آئی جے ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میڈیا ورکرز بدترین حالات کا سامنا کررہے ہیں۔۔آئی جے ایف جنگ اور جیوگروپ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر ملازمین کو تمام بقایاجات اور تنخواہیں ادا کریں اور برطرف ملازمین کو بحال کرے۔۔
جنگ،جیوگروپ ملازمین کی تنخواہیں فوری اداکرے، آئی جے ایف۔۔
Facebook Comments
