نائنٹی ٹو کی انگریزی اخبار لانے کی تیاریاں۔۔

نائنٹی ٹو نیوزمیڈیا گروپ جلد انگریزی اخبار بھی لانچ کررہا ہے۔۔ اطلاعات کے مطابق نائنٹی ٹو نیوز میڈیا گروپ کے نئے پراجیکٹ کا نام بلوچستان ٹائمزہے۔۔یہ انگریزی روزنامہ جلد اسلام آباد سے روزانہ شائع کیا جائے گا۔۔ اس پراجیکٹ کے لئے افضل باجوہ کو نیوزایڈیٹر رکھ لیا گیا ہے جب کہ ڈیسک کے کچھ لوگ بھی بھرتی کئے گئے ہیں، جب کہ رپورٹرز کی بھرتیاں ہونا ابھی باقی ہیں۔۔ اس پراجیکٹ سے منسلک ہونے والے صحافیوں کا کہنا ہے کہ یہ انگریزی اخبار سولہ صفحات پر مشتمل ہوگا اور اس کا ہیڈآفس اسلام آباد میں بنایاگیا ہے۔۔ نائنٹی ٹومیڈیاگروپ کا اس سے قبل اردو روزنامہ نائنٹی ٹو ملک کے کئی بڑے شہروں سے بیک وقت شائع کیا جارہا ہے۔۔جس کے گروپ ایڈیٹر سینئر صحافی ارشارعارف ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں