سندھ حکومت نے ڈینئل پرل قتل کیس میں ملزمان کی سزا میں تبدیلی اور رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کیس کے حالات کا جائزہ نہیں لے سکی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا 2 اپریل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ملزم احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا تھا،عدالت نے شریک ملزمان فہد نسیم، سلمان ثاقب اور شیخ محمد عادل کو بری کرنےکا حکم دیا تھا۔
Facebook Comments
