ghair qanooni radio station chalane par FIR darj

کیبل آپریٹر نے پیمراسے فیس معافی کا مطالبہ کردیا۔۔

کیبل آپریٹرز نے چیئرمین پیمرا سے سبسکرائیبر فیس، رینیوئل فیس اور سی ڈی چینل فیس کو معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔چیئرمین پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی (پیمرا) سلیم بیگ سے ڈویژنل صدر کیبل نیٹ ورک گوجرانوالہ راجا اسد علی خان، سکھر کے عرفان علی کھوسو، حسنین لوند، عامر گجر اور دیگر نے ملاقات کی۔وفد نے چیئرمین پیمرا سے ملاقات میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کیبل آپریٹرز کو درپیش مساٸل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ موجودہ صورتحال میں کیبل آپریٹر مالی بحران کا شکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کیبل صارفین ماہانہ فیس دینے سے قاصر ہیں جبکہ کیبل پر اشتہارات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے کیبل آپریٹرز اپنے ملازمین کو بھی تنخواہیں نہیں دے پا رہے۔کیبل آپریٹرز نے چیٸرمین پیمرا سے مطالبہ کیا ہے کہ سبسکرائیبر فیس، رینیوئل فیس اور سی ڈی چینل فیس کو معاف کیا جائے۔وفد نے کہا کہ تمام فیسز 12 ماہ میں لینے کے بجائے 36 ماہ کے بعد لی جاٸیں اور کیبل نیٹ ورک کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے۔اس موقع پر چیٸرمین پیمرا سلیم بیگ نے یقین دہانی کروائی کہ وہ وزیر اعظم عمران خان سے اس معاملے پر بات کریں گے اور امید ہے کہ وزیراعظم موجودہ صورتحال کو دیکھ کر ان مطالبات کی منظوری دیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں