کراچی کے نجی چینل نیوزون میں کورونا کے پانچ مریض سامنے آگئے ہیں۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے پی سی آر میں کام کرنے والے ایک ورکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ سرکاری علاج گاہ میں انڈر ٹریٹمنٹ ہے، جس کے بعد مزید چار مریض سامنے آئے جن میں ایک خاتون میک اپ آرٹسٹ بھی ہیں۔۔ ایک لائن مین ہے جس کا ہر ڈپارٹ میں آنا جانا ہے۔۔ اس حوالے سے چینل کے ڈائریکٹر نیوز نے عمران جونیئر ڈاٹ کام کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ نیوزون میں صرف ایک ہی کورونا مریض تھا جو رخصت پر ہے اور جس کا علاج چل رہا ہے، جس کے بعد دفتر میں روزانہ ورکرز کے ٹیسٹ کرائے جانے لگے ، جن مزید چار کورونا مریضوں کے حوالےسے جب ان سے سوال کیاگیا تو انہوں نے کہا کہ، ان کے ٹیسٹ روک لئے گئے تھے، ڈاکٹروں کو کچھ شبہ تھا چنانچہ ان کے دوبارہ ٹیسٹ لئے گئے، جن کی رپورٹ بھی آگئی ہے اور کسی کو کورونا نہیں ہے۔۔ڈائریکٹر نیوز کے بعد جب عمران جونیئر ڈاٹ کام نے نیوزروم کے کچھ لوگوں سے اس حوالے سے بات کی تو انہوں نے اعتراف کیا کہ اب تک پانچ مریض سامنے آئے ہیں، جس میں سے اب کوئی بھی دفتر نہیں آرہا انہیں انتظامیہ نے چھٹی دے دی ہے۔۔وہ علاج کے بعد جوائن کریں گے۔۔ پپو نے انکشاف کیا کہ حیرت انگیز طور پر کورونا اور لاک ڈاؤن کے دوران چینلز کی اکثریت میں ورکرز کو ریلیف دیاگیا ہے، ان کی ٹائمنگ اور چھٹیوں میں ریلیکس دیا گیا ہے، کہیں تو آلٹرنیٹ ڈیز کا سلسلہ بھی ہے لیکن اس چینل میں سب کو لازمی آنے کا کہا گیا ہے اور اپنے ڈیوٹی آورز بھی لازمی پورے کرنے کی ہدایت ہے۔۔
نیوزون میں کورونا کے 5 مریضوں کا انکشاف۔۔
Facebook Comments
