channels ki siyasi talk shows bhi khatre mein parh gye

چینلز کے سیاسی ٹاک شوز بھی خطرے میں پڑگئے۔۔

فیصل ایدھی کےکورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سیاسی ٹاک شوز کے میزبان اور ان کی ٹیمیں بھی مشکل میں پڑگئیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ کچھ بڑے اینکرز کی ٹیموں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب مہمانوں کو اسٹوڈیو میں بلانے کے بجائے فون پریا لائیو ہی لیاجائے۔۔ معروف سماجی رہنما فیصل ایدھی نے جب وزیراعظم عمران خان کو ایک کروڑ کا چیک دیا اس کے بعد اسلام آباد قیام کے دوران انہوں نے کئی چینلز کو انٹرویوز دیئے۔ سما کے پروگرام لائیو ودھ ندیم ملک میں بھی شریک ہوئے۔۔ فیصل ایدھی نے 16 اپریل کو سما ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے  ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے حکومت کے کرونا ریلیف فنڈ میں دیے گئے عطیے کے بارے میں بات کی۔فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سما ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نوید صدیقی  کا کہنا ہے کہ ۔۔ چینل کے اسلام آباد دفتر کی پروڈکشن ٹیم، تکنیکی عملہ اور متعلقہ سٹاف کے ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں اور جب تک نتیجہ نہیں آ جاتا تب تک تمام افراد کو گھر پر رہنے کا کہا گیا ہے۔دوسری جانب فیصل ایدھی ایک ہفتے کی سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں