وزیراعظم عمران خان کورونا ریلیف فنڈ کے لیے جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ اور جیو کہانی پر ٹیلی تھون کریں گے۔ 23 اپریل سہ پہر 4 بجے براہ راست عوام سے عطیات وصول کریں گے۔سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے لیے تاریخ کے سب سے بڑے ٹیلی تھون کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم جیونیوز، جیوانٹرٹینمنٹ، جیوکہانی پر ٹیلی تھون میں براہ راست عوام سے عطیات اکٹھے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کوٹیلی تھون میں شرکت کی دعوت دیتےہیں، ملک بھر سے مخیر حضرات کی کثیر تعداد ٹیلی تھون کا حصہ بنے گی۔ سینٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے بڑی تعداد میں پاکستانی کوروناریلیف فنڈ میں حصہ ڈالیں گے۔
Facebook Comments
