نواب شاہ پولیس نے غیرملکی شراب سے بھری گاڑی پر چھاپہ مارکرنوشہروفیروز پریس کلب کے رکن اور سندھی روزنامہ عبرت کے بیوروچیف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔۔ تفصیلات کے مطابق ۔۔ نواب شاہ میں اے سیکشن پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر پراڈو گاڑی پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی شراب کی دوسوپینسٹھ بوتلیں برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق نوشہرو فیروز سے ہے جب کہ ایک گرفتار ملزم نوشہروفیروز پریس کلب کا ممبر اور سندھی روزنامہ عبرت کا بیوروچیف ہے۔۔ نواب شاہ اے سیکشن تھانہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔


Facebook Comments
