sargodha mein sahafio par tashaddud

سرگودھا میں صحافیوں پر تشدد،مقدمے کا مطالبہ۔۔

سرگودھا پریس کلب کے صدر عبدالحنان کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر اور دیگر پولیس ملازمین  کی طرف سے صحافیوں کے ساتھ ہتک آمیز اور تشدد آمیز رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس کی تمام خبروں کے بائیکاٹ اور ڈی پی او کے فل الفور تبادلہ کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں عبدالحنان چوہدری،جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال ،سنئیر نائب صدر محمد اکرم عامر،نائب صدر عاصم خان ممبران اسجد چوہدری ،انیس اکرم پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے پولیس کے مکمل بائیکاٹ اور ڈی پی او سرگودھا کے فوری تبادلہ واندراج مقدمہ کا مطالبہ کیاگیاجبکہ صدرپریس کلب نے آئندہ لائحہ عمل کیلئے پولیس کو24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے جنرل باڈی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ دریں اثنا  پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے سرگودھا میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کی طرف سے صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹس کو تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے اور  اسے صحافیوں کو ان کے پیشہ وارانہ فرائض سے روکنے کی بھونڈی کوشش قراردیا ہے۔پی یو جے کے صدرقمرالزمان بھٹی ۔سینئر نائب صدر خرم پاشا۔نائب صدر یوسف عباسی۔جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن ۔سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی۔جوائنٹ سیکریٹری نصراللہ ملک۔خزانچی بدر ظہور چشتی اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ سرگوردھا میں ضلعی انتظامیہ اور ڈی پی او عمارہ اظہر کے حکم پولیس نے اب تک ٹی وی کے بیورو چیف انیس اکرم۔سماءٹی وی کے کیمرہ مین عابد نفیس۔ڈان نیوز کے کیمرہ مین قاسم سمیت اے پی پی کے فوٹو جرنلسٹس حسن  محمود کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جو انتہائی شرمناک ۔قابل مذمت  اور آزادی صحافت پر حملہ ہے ۔پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی کا کہنا تھا کہ کورونا کی درپیش صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے ملک کے صحافی اور فوٹو جرنلسٹس فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کر رہے ہیں۔میڈیا ورکرز کے تعائون کے بغیر وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کورونا کو کنٹرول کرنے کی جنگ جیتی نہیں جا سکتی۔پی یو جے کی قیادت کاکہنا تھا کہ صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹس کی یہ ذمہ داری ہے جہاں حکومتی اور انتظامیہ کے کام کوتاہی نظر آئے وہ اس کی نشادہی کریں لیکن بدقسمتی سے سرگودھا میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو صحافیوں کی یہ ڈیوٹی ایک آنکھ نہیں بھا رہی ہے ا۔ڈی پی او سرگرودھا کعمارہ اظہر کے حکم پر لاک ڈائون کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی فوٹیج ڈیلیٹ کی گئی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی پنجابب عثمان بزدار۔وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور وزیر قانون راجہ بشارت اس پولیس گردی کا نوٹس لیں۔پی یو جے کے جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن نے واضح کیا کہ اگر پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب نے اس پولیس گردی کا نوٹس نہ لیا تو پی یو جے سرگودھا سمیت پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دینے پر مجبورہو گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں