وزارت صحت نے ملازمین کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وزارت صحت کے ملازمین نے الیکٹرانک میڈیا کو انٹرویوز دیئے تو کارروائی ہوگی بلااجازت انٹرویو کا ذمہ دار ڈیپارٹمنٹ سربراہ ہوگا، پاکستان سروس ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ پیر کو وزارت صحت نے ایسے ملازمین جو الیکٹرانک میڈیا پر آئے انکے خلاف کارروائی سے متعلق مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلہ کے مطابق مشاہدے میں آیا ہے کہ وزارت صحت کے ملازمین میڈیا کو انٹرویو دے رہے ہیں۔ مراسلہ کے مطابق ایسے ملازمین کے خلاف پاکستان سروس ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی۔
Facebook Comments
