لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے حافظ آبادمیں پریس کانفرنس کی کوریج کرنے والے آٹھ صحافیوں پرمقدمہ درج کرنے ، دوران کانفرنس مائیک ضبط کرنے اور صحافیوں کو یرغمال بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ حافظ آباد ضلع کسوکی تھانہ کی پولیس نے تحریک انصاف کی مقامی پریس کانفرنس کی کوریج کرنے والے صحافیوں اسد جاوید ، حافظ عزیزالرحمن ، شہباز گل ،امجد پرویز ، احسان قادری ، اسرار شاہ ، شیخ جاوید اور شفقت وٹو کو پریس کانفرنس کی کوریج کرنے پر یرغمال بنالیا ، ان سے مائیک چھین لئے اور ان پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے ۔ صدر ارشد انصاری کے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کو کوریج سے روکنے کے لئے پولیس کی جانب سے جس طرح کے سنگین اقدمات کئے گئے ہیں اس نظیر نہیںملتی ،پولیس نے موقع پر موجود صحافیوں کو یرغمال بنالیا، ان کے مائیک اٹھا کر مال مقدمہ میں ڈال دیئے اور ان پر سنگین مقدمات قائم کردیئے جوآزادی صحافیت کے خلاف پولیس گردی کی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انھوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ، وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری اور آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کا فوری طورپر سختی سے نوٹس لیں اورمتعلقہ ذمہ داران کو فوری طورپر معطل کرکے کارروائی عمل میں لائیں۔دریں اثنا۔۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور)نے حافظ آباد میں پریس کانفرنس کی کوریج کرنے والے 8صحافیوں پر مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز وزیر اطلاعات عظمی بخاری اور آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان اس واقعہ کا نوٹس لیں اور صحافیوں پر جھوٹے مقدمات کو فوری خارج کیا جائے اور واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔حافظ آباد ضلع کے تھانہ کسوکی پولیس نے تحریک انصاف کے مقامی قائدین کی پریس کانفرنس کی کوریج کرنے والے صحافیوں اسد جاوید،شہبازگل،امجد پرویز،احسان قادری،حافظ عزیز الرحمن،اسرارشاہ،شیخ جاویداورشفقت وٹوکے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے صدرصابر اعوان،سیکرٹری محمد رحمان بھٹہ اور دیگر عہدیداروں نے حافظ آباد پولیس کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیاکہ صحافیوں کی ڈیوٹی ہوتی ہے کہ وہ بلاتفریق عوام نمائندوں کی آواز کو عوام تک پہنچائیں حافظ آباد میں بھی مقامی صحافی اپنی صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے پریس کانفرنس کی کوریج کررہے تھے کہ پولیس نے صحافتی سرگرمیاں اداکرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کردیا جو کہ سراسرزیادتی ہے ۔
8صحافیوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت جھوٹے مقدمات درج۔۔۔
Facebook Comments