8 کروڑ کا چونا، جیو نے اپنا ملازم گرفتار کرادیا۔۔ 28

8 کروڑ کا چونا، جیو نے اپنا ملازم گرفتار کرادیا۔۔

جیوکے ساتھ ہاتھ ہوگیا،آٹھ کروڑ کا چونا لگنے پر جیونے مقدمہ درج کرادیا۔۔ ایک ملازم گرفتار، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے دو مالکان بھی مقدمے میں نامزد کردیئے گئے۔۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی فہیم صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ اور جیو کی کمپنی انڈیپینڈنٹ میڈیا کارپوریشن کے چیف فنانشل آفیسر طارق پرویز آرائیں نے دو اشتہاری ایجنسیز ٹائم اینڈ اسپیس میڈیا گروپ اور ڈیجیٹل کری ایشن کے خلاف کراچی کے میٹھادر تھانے میں دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیو کے ایک ملازم نے ان کمپنیز کے مالکان اور دیگر عملے کے ساتھ مل کر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے ملزمان کے طریقہ واردات کے بارے میں ایف آئی آر میں درج ہے کہ آئی ایم سی کے ملازم محمد عباس زبیر نے دونوں ایڈورٹائزنگ ایجنسیز کو مقررہ رقم سے زیادہ کے ڈسکاونٹ کریڈٹ نوٹس جاری کیے اور اس پر 10 فیصد منافع حاصل کیا ایف آئی آر کے مطابق محمد عباس نے ٹائم اینڈ اسپیس میڈیا گروپ اور ڈیجیٹل کری ایشن کمپنی کو ٹی وی چینلز، اخبارات اور ڈیجیٹل کی مد میں 7 سے 8 کروڑ روپے کا فائدہ پہنچایا اور خود 70 سے 80 لاکھ کا فائدہ لیا مقدمے میں ٹائم اینڈ اسپیس میڈیا گروپ کے مالک کنور راشد اور ڈیجیٹل کری ایشن کے سی ای او ارشد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں