3 BOL Tv HR officers Resigned

بول ایچ آر کے 3 افسران مستعفی

بول کراچی ہیڈآفس میں ایچ آر کے تین افسران نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ظفراللہ، شاہ رخ اور طلحہ بول سے کافی عرصہ سے منسلک تھے۔۔ پپو کے مطابق شاہ رخ نے ایک سپراسٹور میں بطور ایچ آر ہیڈ جوائن کرلیا ہے۔۔ پپو کے مطابق ظفراللہ تیس اکتوبر تک نوٹس پیریڈ پر ہے۔۔۔ مستعفی ہونے والے افسران کا اپنے حلقہ احباب میں کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کام کرنا انتہائی دشوار ہے، ورکرز کا اب سامنا نہیں کرسکتے۔۔حالات کے پیش نظر انتہائی اقدام اٹھانا پڑا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں بول کے باہر ریجنل ڈپارٹمنٹ کے برطرف ملازمین کے احتجاج کے موقع پر جب کہ بول کے اندر سینکڑوں کارکن محصور تھے، ایچ آر اور انتظامیہ کے لوگ بولستان کی بیک سائیڈ سے خاردار تاریں کاٹ کر، سیڑھی لگاکر دیواریں پھاند کر رات کے اندھیرے میں وہاں سے نکلے اور گھروں کو چلے گئے، جب کہ ورکرز اندر ہی پریشان پھنسے رہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں