karkuno ki tankhua na kaatne par HR head bartaraf

کارکنوں کی تنخواہ نہ کاٹنے پر ایچ آر ہیڈ برطرف۔۔

دفتر تاخیر سے آنے والوں اور چھٹیاں کرنے والوں کی تنخواہ نہ کاٹنے پر  پبلک نیوز کے ایچ آر ہیڈ کو فارغ کردیاگیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ۔۔ایچ آر ہیڈ  پرانی انتظامیہ کے دور سے تعینات تھا۔۔ نئی انتظامیہ کے دور میں بھی اکیلے تمام آفس کے انتظامات سنبھالے تھے۔۔۔ گزشتہ  ماہ کے شروع میں ایچ آر ہیڈ کو صرف اس لیے فارغ کیا ہے کہ آپ دیر سے آفس آنے والے اسٹاف کی سیلریوں میں کٹوتیاں کیوں نہیں کررہے ہیں۔۔ ایچ آر ہیڈ  کو پیشگی کوئی نوٹس نہیں ملا جب معمول کے مطابق وہ  آفس آرہے تھے پبلک نیوز کے گیٹ پر گارڈ نے اندر جانے سے منع کیااور انہیں بتایا کہ ۔۔ آپ کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے۔۔۔ یہ واقعہ تب پیش آیا جب    نیوز کے  ایک ایگزیکٹیو پروڈیوسر نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے اسٹاف لیٹ آنے پر اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا تھا کہ میرے چند اسٹاف لیٹ آتے ہیں ان کی تنخواہ میں کٹوتی کرنی ہے۔ یہ بات سی ای او صاحب تک پہنچ گئی اور سی ای او نے ایچ  آرکے ہیڈ کو اس بات پر فارغ کیا کہ یہ کام ایچ  آرکا ہے ۔۔  یاد رہے پبلک نیوز میں ابھی تک ایچ آر کی کوئی پالیسی نہیں بنی۔۔ سالانہ تعطیلات کی بھی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ مہینے میں کیجول لیو کی بھی کوئی پالیسی طے نہیں۔۔ ایک چھٹی لینے کے لئے بھی ڈپارٹمنٹل ہیڈ کے بجائے ڈائریکٹر نیوز کے سائن کرانے پڑتے ہیں۔۔ اور دو سے زیادہ چھٹیاں کرنے کے لیے سی ای او پاس جاکر اپروو کرانی پڑتی ہے۔۔ پبلک نیوز میں  ایک  کیمرہ مین  نے  اپنی شادی پر آٹھ دن کی چھٹی اپلائی کیا تھا، سی ای او صاحب نے چار چھٹیاں اپروو کردی۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر کیمرہ مین  ریزائن دیکر دنیا نیوز چلا گیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں