لاہور پریس کلب میں فوٹوجرنلسٹس اور کیمرہ مین جرنلسٹس کے لئے ایک روزہ سپورٹس براڈ کاسٹ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ براڈ کاسٹ تربیتی ورکشاپ میں لاہورپریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، سینئر صحافی پرویزالطاف، وسیم نیاز، صداقت مغل، محسن رضا، عارف علی، خالد چوہدری، غلام محی الدین ، طاہرچوہدری، عمرفاروق، مزمل کامران، شاہد اقبال، حاجی طیب، عبدالرحمن ، ملک فرید، یاسر شاہ،سمیت فوٹوجرنلسٹس اور کیمرہ مین جرنلسٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سپورٹس براڈکاسٹ تربیتی ورکشاپ میں دنیا کے مایاناز سپورٹس کیمرہ مین مسٹرٹیکس (آسٹریلیا)، مسٹر جیمز(ساﺅتھ افریکہ)، سید عمیر علی(4 ورلڈ کپ کور کرنے والے پاکستان کے ای این جی پروڈیوسر)، مسٹر تھامس(جرمنی) اور محمد شرجیل (پاکستان کے پہلے سپورٹس کیمرہ مین جنہوں نے 2 ورلڈ کپ، آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی، پی ایس ایل سمیت متعدد کرکٹ سیریز میں خدمات انجام دیں)شرکت کی ۔ انھوںنے براڈکاسٹ تربیتی ورکشاپ میں شرکت کرنے والے معزز فوٹوجرنلسٹس اور کیمرہ مین جرنلسٹس کو تربیتی لیکچر دیتے ہوئے بین الاقوامی اصول و قواعد سے آگاہ کیا ۔ لاہورپریس کلب کے ارشد انصاری ، جنرل سیکرٹری افضال طالب اور جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ نے ملکی و بین الاقوامی کیمرہ مین صحا فیوں کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا ۔ صدر ارشد انصاری نے فوٹوجرنلسٹس اور کیمرہ مین جرنلسٹس کی تربیت کے لئے اپنی نوعیت کی منفرد براڈکاسٹ تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کے موقع پر کہاکہ لاہورپریس کلب میں صحافیوں کی تربیت کے لئے ورکشاپس منعقد کرنے کامقصد انھیں ملکی و بین الاقوامی طور پر تربیت دلاناہے تاکہ وہ بہتر اندازمیں اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرسکیں۔ انھوں نے شاندار کیمپ کے انعقاد پر جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ کی کاوش کوسراہاجبکہ معزز مہمانوں کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
