apne program mein gaali nahi di

اسلام آباد پولیس کورؤف کلاسرا کا تحریری بیان ۔۔

سینئر صحافی، کالم نویس اور اینکرپرسن رؤف کلاسرا نے ‏ٹیلن گروپ سیالکوٹ کے سلیم بریار، یوسف بیگ مرزا، قیصر بریار، فہد جاوید اور دیگر کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے اسلام آباد پولیس کو اپنا تحریری بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔اینکرپرسن رؤف کلاسرا  کا کہنا ہے کہ ‏ان صاحبان نے ایک سازش اور مجرمانہ پلان کے تحت ایک خودساختہ سیٹلمنٹ ڈیل بنا کر میرے ذاتی بنک اکاونٹ کی تفصیلات ٹیلن چینل کے فیس بک اکاونٹ پر ٹیلن کمپنی کے لیٹر ہیڈ پر لکھ کر اپ لوڈ کی تھیں اور بعد میں اسے سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا۔‏یہ قانونی طور پر جرم ہے جس کی سزا تین سال جیل اور دس لاکھ روپے جرمانہ ہے۔ ان کی اس مجرمانہ حرکت کے بعد مجھے اور میرے بچوں اور خاندان کو جو خطرات درپیش ہیں اس پر ان کے خلاف پولیس کے پاس بھی قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔رؤف کلاسرا نے اپنی درخواست میں ‏ٹیلن گروپ سیالکوٹ کے سلیم بریار، یوسف بیگ مرزا، قیصر بریار، فہد جاوید کو ملزم ٹھہرایا اور پولیس سے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں