9 muntakhib ehdedaaron ko mubarakbaad ke peghamaat

ملتان پریس کلب کا سالانہ انتخابات 15 فروری کوہونگے۔۔

ملتان پریس کلب کے سالانہ انتخابات 15 فروری 2026ءبروز اتوار کو ہوں گے، الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا،ملتان پریس کلب کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ظفر آہیر کے مطابق پریس کلب کے جنرل سیکرٹری کی طرف سے الیکشن کمیٹی کو جنرل کونسل کے ارکان کی بھیجی جانے والی فہرست میں موجود ارکانہی کو رائےحق دہی حاصل ہوگا،گزشتہ روز الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے شیڈول کی منظوری دی گئی جس کے مطابق پریس کلب کے صدر، دو نائب صدور ، جنرل سیکرٹری، دو جوائنٹ سیکرٹریز ، فناننس سیکرٹری اور مجلس عاملہ کے 14 ارکان سمیت مجموعی طور پر 21 عہدوں پر انتخابات کے لیے امیدواران کاغذات نامزدگی 8 فروری سہ پہر 3 سے پانچ بجےتک جمع کروا سکتے ہیں جب کہکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری سہ پہر 4 بجے تک، اعتراضات اور اپیلوں کی سماعت 10 فروری سہ پہر چار بجے تک، کاغذات نامزدگی کی واپسی 11 فروری سہ پہر 4 سے 5 بجے تک، امیدواروں کی حتمی فہرست 12 فروری بروز جمعرات جب کہ پولنگ 15 فروری 2026 بروز اتوار صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ملتان پریس کلب میں ہوگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں