marium orangzaib ke naqabil zamanat warrant giraftaar jari

مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔۔

پی ٹی وی پر اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں عدالت نے مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ دوبارہ گرفتاری  کردیے۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف  اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں  مریم اورنگزیب جج عبہر گل کے روبرو پیش نہ ہوئیں، جس پر عدالت نے کیس کو انتظار میں رکھ لیا۔دوران سماعت لیگی رہنما جاوید لطیف سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کو مشاورت کرنے کی مہلت دے دی۔بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے مریم اورنگزیب کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ۔ عدالت نے میاں جاوید لطیف سمیت دیگر کو بھی آئندہ سماعت پر 9 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔عدالت نے میاں جاوید لطیف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے   اور مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے جواب طلب کر لیا ۔ واضح رہے کہ مریم اورنگزیب اور دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس میں مقدمہ درج ہے۔پراسیس سرور اہلکار نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی، جس میں کہا کہ ایڈریس درست نہ ہونے کی باعث وارنٹ کی اطلاع نہیں دی جا سکی ، وارنٹ گرفتاری نوٹس پر پارلیمنٹ لاجز کا ایڈریس درج تھا تاہم مریم اورنگزیب پارلیمنٹ لاجز والی رہائش پرموجودنہیں تھیں۔گزشتہ سماعت پرمریم اورنگزیب کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں