کراچی میں یوسف پلازہ انویسٹیگیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزم خالد خان کو فیڈرل بی ایریا صغیر سینٹر کے قریب سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، جبکہ اس پر سوشل میڈیا پر کردار کشی کا بھی الزام ہے۔ دھمکی آمیز کالز کے شواہد سامنے آنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں بھی شکایت درج ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ، دھمکیاں اور کردار کشی جیسے جرائم میں ملوث افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ جیل بھی جاسکتے ہیں۔
Facebook Comments
