daftari siyasat urooj par

سٹی 21 چینل کا کیمرہ مین سٹی وارڈنز کے تشدد کا شکار۔۔

سٹی ٹوئنٹی ون چینل کے کیمرہ مین پر سٹی وارڈنز کے تشدد کا پولیس نے نوٹس لے لیا اور فوری تحقیقات کا حکم دے دیا، جس کے بعد سینئر صحافیوں اور دیگر کے بیان بھی قلم بند کرلئے گئے۔۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ میونسپل کمشنر کے سٹی وارڈن ہیڈ کوارٹر دورے سے قبل ہیرونچی اور راہ گیروں کو موبائل میں اٹھا کر صفائی  کرانے کاکا انکشاف ہوا ہے۔ پکڑے گئے راہ گیروں میں  سٹی ٹوئنٹی ون  کا کیمرا مین بھی شامل تھا، جس نے غیر قانونی اقدامات کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔۔سٹی وارڈنز نے صفائی کرنے سے انکار پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ کیمرہ مین کو دیگر افراد کے ساتھ لیاقت آباد سے اٹھایا گیا  گلشن اقبال بیت مکرم مسجد کے اطراف قائم سٹی واردن کے ہیڈ کوارٹر کی صفائی ستھرائی کروانے کے لئے  لے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ انسپکٹر خالق قریشی جو اسکاؤٹ انچارج بھی ہیں ۔ ان کی سر براہی میں جگہ جگہ سے نشے کے عادی افراد اٹھائے گئے ۔ ان میں نجی ٹی وی کا کیمرا مین بھی اٹھایا گیا ، جس نے اپنا تعارف کروایا کہ وہ نجی ٹی وی کا کیمرا مین ہے، جس پرسٹی وارڈن نے انہیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔سٹی وارڈنز نشے کے عادی افراد اور نجی ٹی وی کے کیمرا مین کو اپنی موبائل میں ڈال کرسٹی وارڈن ہیڈ کوارٹر لے گئے، جہاں ان سے صفائی ستھرائی کا کام کروایا گیا ۔  کچرا جمع کر کے ٹرالیوں میں ڈال کر ان سے دور ڈلوایا گیا۔ بعض نشے کے عادی افراد سے جھاڑو اور وائپر بھی لگوائے گئے ۔ افسر نے بتایا کہ معاملہ خراب ہونے پر دیر رات پولیس کی موبائل بھی طلب کی گئی ، جس کے بعد سٹی وارڈن عملے نے معافی مانگ کر معاملہ ختم کرنے کی سفارش کی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیر یا منگل تک اس معاملے کا فیصلہ ہوجائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں