جنگ و جیو کی تاریخی عمارتیں برائے فروخت۔۔۔

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ و جیو نے ڈاؤن سائزنگ کے بعد اب اپنے تاریخی دفاتر خالی اور جائیدادوں کی فروخت و کرایہ پر دینے کے اشتہارات جاری کردیئے۔۔ ملک کے معروف میڈیا ادارے جنگ گروپ نے مختلف شہروں میں اپنی جائیدادوں کی فروخت اور کرائے کے اشتہارات جاری کر دیے ہیں۔ ان میں لاہور اور راولپنڈی کے وہ تاریخی دفاتر بھی شامل ہیں جہاں سے کئی دہائیوں تک روزنامہ جنگ کی اشاعت جاری رہی اور صحافت کے بڑے نام سامنے آئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ادارے میں بڑے پیمانے پر ڈاؤن سائزنگ کے بعد یہ دفاتر خالی ہوگئے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں