اداکارہ سونیا حسین نے اداکاروں کے معروف اور نامور ہونے کو سوشل میڈیا فالوورز سے منسلک کرنے کو ایک غلط رویہ قرار دیا ہے۔سونیا حسین نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران جدید دور کے پیش نظر سوشل میڈیا کے ذریعے اداکاروں کے نامور ہونے کی منطق کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اُنہیں یہ بات بالکل پسند نہیں ہے کہ آج کل فنکار کے اچھے اداکار یا باصلاحیت ہونے کا اندازہ سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد سے لگایا جاتا ہے۔۔انہوں نے انڈسٹری کے باصلاحیت فنکار ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ’کسی نے معلوم کرنا ہو کہ کون کتنا باصلاحیت اور نامور اداکار ہے اس کے لیے انسٹا گرام فالورز کی تعداد چیک کی جاتی ہے، چاہے اُس اداکار نے اپنی زندگی میں کبھی کوئی اچھا کردار اسکرین پر نہ نبھایا ہو مگر سوشل میڈیا پر زیادہ فالوورز کی تعداد اُس پر پاکستان کا بہترین اداکار ہونے کا لیبل لگا دیتا ہے۔انسٹا گرام پر 1.9 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ سونیا حسین کا مزید کہنا تھا کہ اس ٹرینڈ کی وجہ سے جو لوگ انڈسٹری میں محنت سے اور اچھا کام کر رہے ہیں وہ بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

