زخمی صحافی کاسرکاری علاج کرانے کا اعلان۔۔

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن کی کاوشوں سے حملے میں ز خمی ہونے والے گھوٹکی کے مقامی صحافی نصراللہ گڈانی کو پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے ایئر ایمبولنس کے ذریعے آغا خان ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی کے جلد صحتیابی کی دعا کی۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی کاوشوں سے ہی حکومت سندھ کی جانب سے  زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی کے علاج کے لئے آغا خان ہسپتال کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری طرف وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر محکمہ صحت کے چیف ٹیکنیکل آفیسر نے طرف سے آغا خان ہسپتال کے متعلقہ شعبے کو مراسلہ بھیجا گیا ہے۔ آغا خان ہسپتال کے پیشنٹ بزنس سروس ڈپارٹمینٹ کو بھیجے گئے مراسلے میں حکومت سندھ کی جانب سے کہا گہا ہے کہ زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی،  لہذا زخمی صحافی کا علاج کے بلز حکومت سندھ کو ارسال کئے جائیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں