shorts videos dekhne walo ki tadaat tees arab hogyi

یوٹیوب پر صارفین کو نئی پابندی کا سامنا۔۔

یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم میں ہر طرح کی ویکسین مخالف مواد کو بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر  ملکی  میڈیا  کے  مطابق  یہ  اعلان  کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ کے  ذریعے کیا گیا  ہے۔کمپنی کے مطابق کووڈ 19 سےہٹ کر بھی عالمی ادارہ صحت یا ممالک میں منظوری حاصل کرنے والی ہر قسم کی ویکسینز کے اثرات کے خلاف گمراہ کن مواد پر پابندی عائد کی جائے گی۔کمپنی کے مطابق صارفین کو کسی بھی ویکسین کے حوالے سے گمراہ کن دعویٰ کرنے سے گریز کرنا چاہیے جیسے کسی ویکسین کے بارے میں یہ کہنا کہ اس کے استعمال سے دائمی مضر اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے یا ویکسین سے بیماری کا پھیلاو کم نہیں ہوتا یا تحفظ نہیں ملتا وغیرہ پر ایکشن لیا جائے گامگر کمپنی نے بتایا کہ صارفین کی جانب سے ویکسین پالیسیوں، نئے ویکسین ٹرائلز اور ماضی میں ویکسینز کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے سے مواد کو پوسٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔صارفین ویکسینز پر سائنسی بحث اور اپنے ذاتی تجربے کو بیان کرسکیں گے مگر ویکسین کے حوالے سے گمراہ کن باتوں کی اجازت نہیں ہوگی۔کمپنی نے بتایا کہ ایسے چینیلز کو پلیٹ فارم سے ہٹایا جائے گا جو ویکسینز کی مخالفت کرنے والے بڑے ناموں سے منسلک ہوں گے۔یوٹیوب کے چیف پراڈکٹ آفیسر نیل موہن نے یہ اعدادوشمار ایک بلاگ پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فروری 2020 سے اب تک 10 لاکھ ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں