youtube shorts ke daurania mein izafa

یوٹیوب پر پیسہ کمانے کے لئے ایک نئے آپشن کا اضافہ۔۔

یوٹیوب نے اعلان کیا تھا کہ اس سال کچھ مزید انقلابی سہولیات پیش کی جائیں گی اور اب اس ضمن میں یوٹیوب لائیو اسٹریمنگ میں شاپنگ کا آپشن پیش کیا گیا ہے جسے مخصوص صارفین استعمال کررہے ہیں۔اس کا مقصد ای کامرس اور رقم کمانے کی سہولیات بڑھانا ہے۔ یوٹیوب نے سال کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم میں آن لائن خریداری کے آپشن پیش کرے گا۔ فی الحال سنجیدہ اور اچھے نام والے برانڈ ساز افراد کو ہی آزمائشی آپشن دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد یوٹیوب سے فوری طور پر معیاری مصنوعات کی خریداری تھا۔یہ آپشن عین ٹک ٹاک کی طرح ہے جس میں پہلے ہی اسٹریمنگ کی بدولت اشیا فروخت اور خریدی جارہی ہیں۔ یوٹیوب نے اس سے قبل اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ان کے 33  فیصد صارفین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یوٹیوب پر تبصرے اور اشتہارات دیکھ کر ہی 33 فیصد اشیا خرید رہے ہیں۔ اس طرح رعایتی سیل والی ویڈیوز کی مقبولیت میں صرف ایک سال میں 400 فیصد اضافہ ہوا ہے۔یوٹیوب نے وبا کے دوران اپنے پلیٹ فارم سے رقم کمانے اور ای کامرس کو فروغ دینے غیرمعمولی کوشش کی ہے۔ اب نئے آپشن میں مختلف مصنوعات کے ٹیگز شامل کئے جائیں گے، ویڈیوز کے نیچے اشتہارات بھی اسی کا حصہ ہوں گے۔ یہ ازخود بھی ہوسکتا ہے جبکہ ویڈیو اسٹریم بنانے والےاسے خود بھی شامل کرسکیں گے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں