427

پی ٹی وی کے معاملات یوسف بیگ مرزا کے حوالے

نائنٹی ٹو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر متین نے کہا کہ فواد چوہدری کے پر کاٹ دئیے گئے ہیں۔ کل سینیٹ کمیٹی کے اندر ان کے اور پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ارشد خان میں کافی لڑائی ہوئی اور کافی زیادہ تلخ کلامی کے بعد وزیراعظم نے مداخلت کرتے ہوئے فواد چوہدری سے پی ٹی وی کے اختیارات لے کر فی الحال یوسف بیگ مرزا سے کہا ہے کہ وہ پی ٹی وی کے معاملات دیکھیں۔انہوں نے مزید کہا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اس لڑائی میں تھوڑے کمزور پڑ گئے ہیں کیونکہ ان کی لابی جہانگیر ترین والی ہے۔ اس حکومت کے مسائل تو کچھ اور تھے مگر یہ دھڑے بندی میں مصروف ہو چکے ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں