shopping ke mujrib nuskhay

ورلڈ کپ کرکٹیات۔۔

تحریر: سید عارف مصطفیٰ

۔1- ہماری کرکٹ ٹیم بیٹ سے کم اور جذبات سے زیادہ کھیلتی ہے ۔۔۔

۔2- جنگ اور محبت کے علاوہ کرکٹ میں بھی سب کچھ جائز ہے کم ازکم بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سے تو یہی لگا ۔۔۔!

۔3- کرکٹ کا ورلڈ کپ نہ جیت سکے تو کیا ہوا شاپنگ میں تو ہمارے کرکٹرز کی بیگمات سب سے آگے رہیں نا ،، جو ہوتا اس کا بھی ورلڈ کپ تو ہم دیکھتے بھارت کیسے جیت پاتا ۔۔ ؟

۔4- محبوبہ ہی نہیں بیوی کی محبت میں بھی بہت کچھ داؤ پہ لگایا جاسکتا ہے ،، بھارت کے خلاف میچ میں شعیب ملک کی پرفارمنس اسکا مظہر ہے !

۔5-  جس کی غلطیوں‌ سے دوسرے سیکھ پائیں وہ کسی نہ کسی درجے میں عظیم ہے اور اس لحاظ سے سرفراز کی عظمت میں کوئی کلام نہیں۔۔!

۔6-  ہماری کرکٹ ٹیم بھی چائنا کے مال کی طرح ہے ۔۔۔ یعنی قطعی ناقابل بھروسہ ۔۔۔!

۔7- چونکہ ابھی وہ اسٹیڈیئم بنا ہی نہیں کہ جس میں پاکستان ورلڈ کپ کے کسی میچ میں بھارت کو ہرا سکے تو پھرقصور اسٹیڈیئم کا ہوا نہ کہ ہماری کرکٹ ٹیم کا ۔۔ !!

۔8- پاکستانی کرکٹ ٹیم وہ واحد ٹیم ہے کہ جب کسی سے جیتتے ہیں تو اکثر انکے چہروں پہ خوشی سے زیادہ حیرت کا تاثر ہوتا ہے ۔۔!

۔9- ہماری کرکٹ ٹیم نے اپنی پرفارمنس سے انسانوں ہی جانوروں تک کو بت شرمندہ کردیا ہے چڑیاگھر کی پیشنگوئی کرنے والی ہتھنی اب سونڈ لپیٹے پڑی ہے ۔۔۔

۔10- خدا مہربان و رحیم ہے اور یوں لگتا ہے کہ وہ شاید ابھی پاکستانی قوم سے مایوس نہیں ہوا جبھی اس نے 1992 کے ورلڈ کپ کی مشابہتوں کا سفر روک دیا ۔۔۔

۔11- ذرا کوئی یوتھیئوں سے یہ پوچھے کہ کیا یہ ٹیم بھی پٹواریوں نے منتخب کی تھی ۔۔ ؟؟(سید عارف مصطفیٰ)۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں