workers ko baara ghante kaam karne ka shaahi hukum

ورکرزکو بارہ گھنٹے کام کرنے کا شاہی حکم۔۔۔

لاہور کے نیوزچینل سیون نیوز میں کام کرنے والے ملازمین کو بارہ ،بارہ گھنٹے کام کرنے کا پابند کردیاگیا۔۔ اطلاعات کے مطابق سیون نیوز انتظامیہ نے اپنے ورکرز کو حکم دیا ہے کہ اب ان کی ڈیوٹی ٹائمنگ بارہ گھنٹے کی ہوگئی ہے اس لئے بارہ گھنٹے کام کریں، جو ایسا نہیں کرے گا، اس کی سیلری کاٹ لی جائے گی۔۔ دریں اثنا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے 7 نیوز کے نوٹیفکیشن پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عملے کو 12 گھنٹے ڈیوٹی کے اوقات کی پابندی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسے لیبر قوانین اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے چارٹر کے خلاف قرار دیا۔ایک بیان میں پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ 7نیوز کی انتظامیہ کا فیصلہ جہالت، بے حسی پر مبنی لگتا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ نوٹس واپس لیں اور مقامی قوانین اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق اوقات کار پر عمل درآمد کریں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں