229

مجلس کیوں کرائی؟کراچی کے صحافی پرآبائی گاوں میں مقدمہ درج ۔۔۔

مجلس کرانے کے جرم میں کراچی یونین آف جرنلسٹس(دستور) کے کونسل ممبر اور نجی ٹی وی چینل کے سینئر کاپی ایڈیٹر بلال جتوئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بلال جتوئی ہمیشہ کی طرح امسال بھی عشرہ محرم کرنے اپنے گاؤں علی پور ضلع مظفر گڑھ گئے ہوئے تھے۔ جہاں وہ اپنے ابائی گاوں بستی جتوئی بلوچاں موضع پیرووالی تحصیل علی پور میں واقع امام بارگاہ حیدریہ میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس و دیگر فقیہی پروگرامز میں شرکت کرتے ہیں۔ صحافی بلال جتوئی کے مطابق امام بارگاہ حیدریہ 2005 سے قائم ہے جہاں ہرسال عشرہ محرم الحرام کے پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں اور مجالس عزاء اور جلوسوں کے دوران تھانہ صدر علی پور سے ملازمین کو سیکیورٹی پر مامور بھی کیا جاتا ہے۔ تاہم حالیہ عشرہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی تعیناتی کے باوجود ہی تھانہ صدر علی پور میں صحافی بلال جتوئی اور انکے ماموں متولی امام بارگاہ محمد اسلم خان جتوئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ صحافتی حلقوں نے جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب، وفاقی وزیر داخلہ اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں