لاہور سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی عمران شفقت کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے ان کے خلاف این سی سی آئی میں ملتان جاکر کیس درج کرایا ہے، المیہ یہ ہے وفاقی وزیرخود مدعی بنے ہیں جب کہ عمران خان کے دورحکومت میں جب میرے خلاف سائبر کیس بنایا گیا تو اس وقت وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری تھے وہ مدعی نہیں بنے انہوں نے ایف آئی اے کو کہا تھا ایف آئی اے خود مدعی بنی تھی، اپنے تازہ ویلاگ میں عمران شفقت کا کہنا تھا کہ عطاتارڑ خاندانی اور شریف انسان ہیں ، انہوں نے میرے ویلاگ کا غلط تاثر لیا، میں نے ان کے خلاف کوئی بات نہیں کی تھی بلکہ وزارت اطلاعات کی تعریف ہی کی تھی۔ عمران شفقت کا کہنا تھا کہ میں لاہور کا رہائشی ہوں، عطا تارڑ کبھی لاہور اور زیادہ تر اسلام آباد میں ہوتے ہیں لیکن میرے خلاف کیس ملتان میں بنائے جانے کا مقصد صرف یہی لگ رہا ہے کہ مارو کم گھسیٹو زیادہ۔
131
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل