لاہور پریس کلب میں اقرا کلب کی ہفتہ وار نشست میں سورہ نجم کی آیت 23 کے موضوعات پر گفتگو کی گئی، سید شاکر علی شاہ نے صدارت کی،فاران شاکر نے تلاوت قرآن کریم اور محمد اشرف نے نعت رسول کریم ﷺ سے نشست کا آغاز کیا،فیصل سلہریا نے موضوع و حدیث پیش کی،شرکا نے کہا بت وہم و گمان کی مجسم صورت ہے،جس پر جھوٹ کی ہیبت طاری کرکے سچ بولنے کی جرات ختم کر دی جاتی ہے،پھر آپ جو چاہتے ہیں بت کے نام پر کرتے ہیں،گویا بت پرستی نفس پرستی ہے،اللہ نے بذریعہ وحی و ہدایت ظنون و اوہام اور بت پرستی کا پردہ چاک کر دیا۔ آخر میں احمد رضا نے مرحومین ارکان پریس کلب کیلئے دعائے مغفرت کرائی،شبیر صادق،اسرار غنی اسد،احمد صابر چغتائی،محی الدین،حامد نواز،وسیم فاروق، میاں شبیر،زاہد عباس،عذرا نور،عندلیب اسد، غلام زہرا، سجاد اعوان،ندیم الحسن،فراز فاروقی اور ارشد علی نے شرکت کی۔
72
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل